ہنر مند افراد ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خو شاب

منگل 5 اکتوبر 2021 20:37

خو شاب۔5اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر خو شاب محمد حمزہ سالک نے کہا ہے کہ ہنر مند افراد ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور خا ص کر خو اتین کوئی بھی ہنر سیکھ کر خو د کفیل ہو نے کے ساتھ اپنے خا ندا ن کو بہتر ین سپو رٹ کر تی ہیں۔ڈ پٹی کمشنر خو شا ب ڈ سٹرکٹ انڈ سٹریل ہو م جوہر آ با دمیں کو رسز کی تکمیل کر نے والی خو اتین کو سر ٹیفیکیٹس ڈ سٹر ی بیو شن کی ایک تقر یب سےبطور مہمان خصوصی خطا ب کر رہے تھے۔

تقر یب میں ڈ پٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر امتیا ز احمد ما نگٹ،منیجر ڈ سٹرکٹ انڈسٹریل ہوم امٍ فروا ہمدانی،ٹیچرزبھی مو جو د تھے۔ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر امتیا ز احمد ما نگٹ نے خطبہ استقبا لیہ جبکہ منیجر ڈ ی آئی ایچ ام ٍ فروا ہمدانی نے سنٹر کی کا رکر دگی اور ٹر نیر خو اتین کو سکھا ئے جا نے والی تر بیتی کلا سز اور کو رسز کی تکمیل کے با رے   بر یفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر  نے صنعت زار کی انتظا میہ کو صو بہ بھر میں پہلے چار بہتر ین مراکز میں شما ر کر نے کی مبار کباد دی اور کور سز مکمل کر نے والی طا لبا ت کی تر قی کیلئے دعا کی۔ڈپٹی کمشنر نے کو رسز مکمل کر نے وا لی طا لبا ت میں  سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ بعدازاں انہوں نے ڈ سپلے سنٹر کا معا ئنہ کیا اور انڈ سٹریل ہوم کے احا طہ میں شجر کار ی مہم کا پو دا بھی لگا یا۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں