خوشاب متعدد افراد کو شادی کا جھانسہ دیکرلوٹنے والی مادھوری گرفتار

جمعہ 19 جنوری 2024 16:14

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والی لڑکی کو گروہ سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خوشاب کے علاقے قائدآباد سے ایک لڑکی کو دٴْلہن کے روپ میں گرفتار کیا گیا ہے جو شادی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹتی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نسرین عرف مادھوری 8 سال سے شادی کا جھانسہ دیکر 100 سے زائد افراد کو لوٹ چکی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کو گروہ سمیت گرفتار کر کے لوٹے ہوئے 3 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں