حافظ محمد نعیم یاد نے ایک بار پھر 50 دن میں قرآن مجید کا پانچواںں قلمی نسخہ خط رقعہ میں مکمل کرنے کا شرف حاصل کر لیا

اتوار 29 اکتوبر 2023 13:05

نورپورتھل /خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2023ء) خوشاب کے ہردلعزیز نوجوان حافظ محمد نعیم یاد نے ایک بار پھر 50 دن میں قرآن مجید، فرقان حمید کا پانچواںں قلمی نسخہ خط رقعہ میں مکمل کرنے کا شرف حاصل کر لیا ۔ حافظ محمد نعیم یاد کے مطابق خط رقعہ اہل عرب کا معروف ترین خط ہے اور ان کا دعوی ا ہے کہ اس خط میں دنیائے اسلام میں پہلا قلمی نسخہ لکھنے کا اعزاز احقرکو حاصل ہوا ہے ۔

اس سے قبل خط ثلث، خط دیوانی، خط نسخ اور خط نستعلیق میں چار قلمی نسخے 220 دنوں میں لکھنے کا بھی انہیں شرف حاصل تھا ۔ حافظ محمد نعیم یاد نے کہا کہ یہ اللہ تبارک و تعالی اکی ذات والا صفات کا احسان عظیم ہے جس نے مجھے یہ بابرکت کام کرنے کا شرف عظیم عطا کیا ہے ۔ اللہ کریم اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشے اور اس بابرکت کام کو میرے لیے ،میرے والدین کے لیے اور میرے تمام احباب کے لیے توشہ اخرت بنائے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حافظ محمد نعیم یاد کا شمار ضلع خوشاب کی نامور علمی و ادبی شخصیات میں ہوتا ہے ۔ موصوف اردو ،پنجابی اور انگریزی ادب سمیت خطاطی کے مختلف موضوعات پر متعدد تصانیف تخلیق کرنے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں ۔ دریں اثنائ عوامی ،سماجی، علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے حافظ محمد نعیم یاد کو قرآن مجید ،فرقان حمید کا پانچواں قلمی نسخہ مکمل کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں