حلقہ این اے 87 کے ریٹرنگ آفیسر احمد صہیب نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا

35 سال کی سروس میرے لیے فخر تھا تاہم گزشتہ دو تین دن میرے لیے ڈراؤنے خواب کی طرح تھے۔استفعیٰ دینے کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب احمد صہیب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 فروری 2024 16:32

حلقہ این اے 87 کے ریٹرنگ آفیسر احمد صہیب نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا
خوشاب (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری2024 ء) حلقہ این اے 87 میں ریٹرنگ آفیسر کی ذمہ داری نبھانے والےاحمد صہیب نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب احمد صہیب نے استعفے میں چند اشعار بھی لکھے۔انہوں نے کہا کہ 35 سال کی سروس میرے لیے فخر تھا تاہم گزشتہ دو تین دن میرے لیے ڈراؤنے خواب کی طرح تھے۔استفعیٰ دینے کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا۔

خوشاب کے حلقہ این اے 87 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک شاکر بشیر اعوان جیت گئے،انہوں نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عمر اسلم اعوان کو شکست دی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔87 خوشاب ۔ 1 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک شاکر بشیر اعوان 1 لاکھ 17 ہزار773ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عمر اسلم خان 1 لاکھ 8 ہزار308 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 55.39 فیصد رہا۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سرگودھا سے امیدوار برائے قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے جیتنے والے آزاد امیدوار اسامہ احمد میلہ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

جمعہ کو انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عوامی فیصلے کو خوشدلی سے تسلیم کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ منتخب ہونے والی پارلیمان ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔178مظفر گڑھ۔ IV سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوارعامر طلال خان ایک لاکھ 13ہزار 816ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عبدالقیوم خان جتوئی 87 ہزار932ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب52.35فیصد رہا۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں