ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے دوماہ کے عرصے میں مختلف وارداتوں کی پونے تین کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا

منگل 28 نومبر 2023 17:22

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے دوماہ کے عرصے میں مختلف وارداتوں کی پونے تین کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہت ہی کم عرصے میں ڈی پی او خوشاب نے پونے تین کروڑ روپے کی چوریاں برآمد کرتے ہوئے جن میں موٹر سائیکلز موبائل فون ،الیکٹرک پنکھے اور راہ زنی کی وارداتیں شامل ہیں کو ان کے مالکان کے حوالے کر ددیااس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ خوشاب تھانہ جات کے مال مقدمہ کو بازیاب کرواتے ھوئے انکے مالکان کے حوالے کر دیا اس میں چند دن پہلے ہونے والی پچیس لاکھ روپے کی ڈکیتی بھی شامل ہے، متاثرہ افراد نے اپنے چوری شدہ مال واپس ملنے پر ڈی پی او خوشاب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں