خوشاب کے ریٹرنگ آفیسر نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا،ترجمان ضلعی انتظامیہ خوشاب

جمعہ 9 فروری 2024 22:56

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) ترجمان ضلعی انتظامیہ خوشاب نے احمدصہیب قاضی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب کے استعفی ا کے متعلق چلنے والی خبر کی تردیدکردی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس خوشاب کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ، ترجمان ضلعی انتظامیہ خوشاب کی طرف سے کہا گیاہے کہ سوشل میڈیا اور وٹس ایپ نیوز گروپس پر احمدصہیب قاضی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب کے استعفی ا کے متعلق چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

سوشل میڈیا پرجواستعفی ا کی کاپی گردش کررہی ہے وہ سکین شدہ دستخطی کاپی ہے اورفیک ہے۔ خوشاب : ضلعی انتظامیہ اس کی مکمل طور پر تردید کرتی ہے۔عوام کسی بھی ایسی خبر پر کان مت دھریں اور لوگ سوشل میڈیا پر من گھڑت اور فیک نیوز چلانے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں