پچھلے دو دن میرے لیے ڈرؤانے خواب کی طرح تھے، آر او این اے 87 عہدے سے مستعفی ہوگئے

جمعہ 9 فروری 2024 22:59

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این ای87 خوشاب کے ریٹرننگ آفیسر احمد صہیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔احمد صہیب نے استعفے میں لکھا کہ پچھلے دو تین دن میرے لیے ڈرؤانے خواب کی طرح تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مزید تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔دوسری جانب حلقہ این اے 87 خوشاب کے تمام 345 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے شاکر بشیر اعوان 117773 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوار عمر اسلم خان 108308 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں