خوشاب: پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر بیٹی باپ کے قاتل نکلی

ملزمہ نے واردات سے پہلے کھانے میں باپ کو نیند والی گولیاں دیں اور رات کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،حکام

منگل 21 نومبر 2023 18:00

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2023ء) خوشاب پولیس نے قتل کے دل خراش واقعے کا معمہ حل کرلیا، قاتل کوئی اور نہیں مقتول کی بیٹی نکلی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ کی حدود سبھرال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا گیا۔ پولیس کو بتایا گیا کہ مقتول نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خود کو گولی مارکر خود کشی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد جدید ٹیکنالوجی سے تفتیش شروع کر دی جسے یہ ثابت ہوا کہ یہ کوئی خود کشی نہیں بلکہ قتل ہے اور قاتل کوئی اور نہیں مقتول کی بیٹی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ مہوش نے اپنے دوست عاصم کے ساتھ ملکر قتل کیا ہے، ملزمہ نے واردات سے پہلے کھانے میں باپ کو نیند والی گولیاں دیں اور رات کے پچھلے پہر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ حکام کے مطابق مبینہ طور پر ملزمہ مہوش اپنے پڑوسی ملزم عاصم سے شادی کرنا چاہتی تھی جس پر اسکا باپ راضی نہ تھا۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں