خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کیلئے صنعت زار ، بیداری اور خوشاب پولیس نے ایم او یو سائن کر دیا

خواتین کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے انہیں مختلف ٹریڈز میں تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ عنبرین عجائب

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان منگل 30 اپریل 2024 17:48

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2024ء) پخواتین اور لڑکیوں کو کار ڈرائیونگ اور بائیک رائڈنگ سکلز کی ٹریننگ کیلئے بیداری ، صنعت زار اور تحفظ مرکز کے درمیان ایم او یو سائن ہو گیا۔ تقریب صنعت زار آفس میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر بیداری کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عنبرین عجائب نے کہاکہ خواتین کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے انہیں مختلف ٹریڈز میں تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

صنعت زار کی انچارج ام فروا ہمدانی کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ سیکھنے سے لڑکیوں میں اعتماد پیدا ہوگا اور کالج ، یونیورسٹی ، جاب اور کاروبار کیلئے انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں آسانی ہوگی۔ تحفظ مرکز کی انچارج میڈم فرحت نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ صنعت زار اور بیداری کے ساتھ مل کر خوشاب کی خواتین کے تحفظ اور ان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے اور آئی جی پنجاب و ڈی پی او خوشاب کے وژن کے مطابق خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ایم او یو کے مطابق ابتدائی طور پر 30 خواتین کو ڈرائیونگ کی ٹریننگ کرائی جائے گی جس کیلئے داخلہ صنعت زار میں ہوگا اور انسٹرکٹر پنجاب پولیس کی طرف سے ہوگا جبکہ بیداری داخلے کیلئے آگاہی مہم چلائے گی۔ ایم او یو سائن کی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر امتیاز مانگٹ ، ملک غضنفر ، نوردین اور قدسیہ نصیر نے شرکت کی

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں