ر* خوشاب ،ملک بھر سے آئے 100 سے زائد گھڑ سواروں کی فلسطین کے حق میں ریلی

جمعہ 27 اکتوبر 2023 20:25

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2023ء) خوشاب میں ملک بھر سے آئے 100 سے زائد گھڑ سواروں کی فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔گھڑ سواروں کی قیادت پاکستان ایکویسٹرین فیڈریشن کے صدر صاحبزادہ سلطان محمد علی کررہے تھے ۔گھڑسواروں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلیے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

صاحزادہ سلطان محمد علی کا کہنا ہے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں اسرائیل کے مظالم کی ہر سطح پر مذمت کرینگے ۔ہزاروں معصوم بچوں سمیت نہتے اور معصوم شہریوں پر بمباری صریحاً جنگی جرائم ہیں۔ مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں، اسرائیل پر نام نہاد عالمی طاقتوں کی مہربانیوں کا شاخسانہ ہے۔ریلی کا اہتمام سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی کے اختتام پر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں