بلوچستان ہائی کورٹ خضدار سرکٹ بینچ میں ویڈیو لنک کے ذریعے متعددکیسز کی سماعت کا آغاز،پہلے روزتین آئینی کیسز کی سماعت ہوئی

پیر 4 مارچ 2024 21:30

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) بلوچستان ہائی کورٹ خضدار سرکٹ بینچ میں ویڈیو لنک کے ذریعے متعددکیسز کی سماعت کا آغاز،پہلے روزتین آئینی کیسز کی سماعت ہوئی جوکہ عوامی مسائل کے حل سے متعلق تھے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ بلوچستان کے پرنسپل سیٹ کوئٹہ کے دو رکنی بینچ کے معزز ججزصاحبان جناب جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جناب جسٹس عامر نواز رانا نے خضدار کے سرکٹ بینچ میں ابتدائی تین کیسز کی ،سماعت بمقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ خضدار میں پہلی بار ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔

یہ تینوں آئینی دراخواستیں مفاد عامہ کے لئے تھے آئینی درخواستوں پیروی مسٹر محمد اسحاق زہری ایڈوکیٹ نے۔کی ان آئینی کیسز میں پہلا کیس بجلی کی بندش لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج بجلی کی فراہمی کے خلاف دائر کی گئی تھی جب کہ دوسری آئینی درخواست محکمہ صحت میں مریضوں کے لئے سہولیات کا فقدان ادویات کی کمی، ڈاکٹرزکی مسلسل غیر حاضری، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر خضدار کے ہسپتال میں علاج و معالجے کے لئے ضروری جدید مشینری آلات کی سہولیات کی عدم فراہمی۔

(جاری ہے)

اورتیسری آئینی درخواست نادراآفس خضدار میں اسٹاف کی کمی اور نئے نادرا آفس کے قیام کے لئے دائر کی گئی تھی۔ان کیسز میں زیر تجویز معاملات میں معزز جسٹس صاحبان نے تینوں محکمہ جات کے ذمہ داران آفیسران کو آئندہ سماعت پر طلب کرنے کا حکم جاری کردیا۔معزز جسٹس صاحبان کے بذریعہ ویڈیو لنک سماعت کو خوش آئندہ اورلوگوں کو جلد وان کے دہلیز پر انصاف فراہمی کا زینہ قرار دیدیاجارہاہے۔۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں