آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، عبداللہ شاہوانی

اتوار 10 مارچ 2024 19:45

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) جرنلسٹس آرگنائزیشن فار ایچ آر بلوچستان کے صدر عبداللہ شاہوانی نے پاکستانی سیاست کے روشن چہرہ آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آصف علی زرداری چھوٹے صوبوں کے دکھ و درد کو بہتر انداز میں سمجھتے اور ان کا مداوا بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس طرح انہوں نے اٹھارویں ترمیم دیا اور این ایف سی ایوارڈ کی منظوری دی بلوچستان پیکج دیا۔ آئندہ بھی وہ اسی طرح بلوچستان کو یاد رکھیں گے اور صوبے کے اربن اور خصوصی طور پر رورل ایریاز کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کریں گے۔ وفاق میں بلوچستان کے 60 ہزار سے زائد خالی پوسٹس پر بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کی بھرتی کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔ ملک میں مفاہمت کو فروغ دیکر تمام سیاسی جماعتوں میں قومی وحدت قائم کرنے کی کوششوں کو بروئے کار لائیں گے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں