علی حسن محمد حسنی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، چیف حاجی محمد نور زہری

اتوار 10 مارچ 2024 19:45

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) جھالاوان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن خضدار کے جنرل سیکریٹری چیف حاجی محمد نور زہری نے سبزی منڈی یونین کے صدر علی حسن محمد حسنی کو بے دردی سے قتل کرنے اور ان کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علی حسن محمد حسنی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کریں ان کا کہنا تھا کہ شہر کے ایک اہم کاروباری شخصیت کو گھر میں گھس کر بے دردی سے قتل کرنا اندوہناک اور افسوسناک واقعہ ہے اس واقعہ نے حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی کو عیاں کردیا ہے جب شہری اپنے گھر میں محفوظ نہیں تو گھر سے باہر امن وامان کی کیا صورتحال ہوگی اس واقعہ نے پورے خضدار کو سوگوار بنا دیا ہے اور سبزی منڈی مارکیٹ کے تمام حضرات ایک اچھے اور مہربان دوست سے محروم ہوگئے ہیں علی حسن محمد حسنی کی خدمات اور اس شہر کے لئے محنت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ علی حسن کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں