قلات ڈویژن میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان پر بھارتی افواج کے بہیمانہ مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایاگیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 14:55

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) قلات ڈویژن میں بھی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان پر بھارتی افواج کے بہیمانہ مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔خضدارمیں کمشنر آفس سے ڈاکخانہ چوک نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد خان بازئی نے کی جبکہ ریلی میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن عبدالغنی عالیزئی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خضدار سراج احمد بلوچ، صدر انجمن تاجران خضدار حافظ حمید الله مینگل ،مختلف پارٹیوں کے  رہنماٶؤں اور شہریوں اور اقلیتی برادری و اسکولوں کے طلباءنے نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں