پی بی 40کے ضمنی انتخابات میں بی این پی کے میر محمداکبر مینگل 23722ووٹ لیکر کامیاب

اتوار 14 اکتوبر 2018 23:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) بی این پی کے سردار اختر جان مینگل کی خالی کردہ نشست پرٖغیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق بی این پی کے نامزد امیدور میر محمد اکبر مینگل 23722ووٹ لیکر فیصلہ کن برتری حاصل کی جبکہ جھالاوان عوامی پینل کے میر شفیق الرحمن مینگل 14312 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں تفصیلات کے مطابق مطابق بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی خالی کردہ نشست حلقہ پی بی 40 خضدار 3 پر اتوار کے روز ضمنی انتخابات مجموعی طو رپر پر امن ماحول میں منعقد ہوئے صبح آٹھ بجے شام پانچ بجے تک پولینگ پر امن ماحول میں جاری رہا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے پاک فوج،ایف سی،پولیس،لیویز کے جوان سیکورٹی پر تعینات تھے،کل 93 پولینگ اسٹیشنوں میں سے اٹھاسی پولینگ اسٹیشنوں کی نتائج کے مطابق بی این پی کے نامزد امیدوار میر محمد اکبر مینگل 23722 ووٹ لیکر آگے تھے جبکہ ان کے قریب ترین حریف آزاد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل 14312 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی،آر او حلقہ پی بی 40 عبدالواحد،ڈی آئی جی پولیس قلات رینج نثار احمد خان،اور ایس ایس پی خضدار لعل جان بلوچ وڈھ اور نال کے مختلف پولینگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں