خضدار، وطن عزیز پاکستان کا یوم پاکستان انتہائی شان وشوکت اور جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے، نواب ثنا ء اللہ خان زہری

بدھ 20 مارچ 2019 00:08

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کا یوم پاکستان انتہائی شان وشوکت اور جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے، پیارے وطن پاکستان کی تعمیر کے جذبے سے قربانیاں دی ہیں۔ اور ان شاء اللہ اس ملک کی ترقی وکامرانی کے لئے ہر نوجوان میںشعور بیدارکریں گے،تاکہ نوجوان نسل میں اپنے وطن سے محبت اور اس کی تعمیروترقی میں اپنابہترین کرداراداکرنے کی لگن پیداہو۔

یوم پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ اس دن۔ یعنی 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا۔ پاکستان سے محبت کرنے والے تمام نوجوانوں اپنے ملک کی ترقی،استحکام،سلامتی اور تعمیر کے لئے ہرپاکستانی باالخصوص نوجوانوں کو آگے آناچاہئے۔ 23مارچ بھرپور جوش و جذبے سے منائے، ہم ترقی وخشحالی کی منزل کی جانب گامزن ہیںقائداعظم اور علامہ اقبال کے خواب کو تعبیر ملے گی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں