حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ،داؤد خان خلجی

منگل 16 اگست 2022 22:41

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی وریلیف کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خصوصی احکامات اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے ہدایت کی روشنی میں قلات ڈویژن کے تمام اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کے بحالی کے لئے مقامی انتظامیہ پی ڈی ایم اے پاک فوج اور ایف سی کا عملہ کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کہ بارشوں سے قلات ڈویژن مختلف اضلاع میں لسبیلہ مستونگ آواران قلات سوراب میں تقریباً 48افراد جاں بحق اور 25سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے شہری علاقوں اور زرعی اراضی میں نقصانات بہت زیادہ ہوئے لوگوں کی کھڑی فصلیں ڈوب گئی اور حفاظتی بندات کو بہت نقصان پہنچ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ ہماری کوشش اور اولین ترجیح تھی لوگوں کو ریسکیو کرکے ان کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا جائے اور انہیں امداد فراہم کردیا جائے ۔

الحمد للہ ہم اپنی اس مقصد میں کامیاب ہو گئے ہیں متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ راشن اور خوردنی اشیاء کی فراہمی جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کہ حالیہ بارشوں سے قلات ڈویژن میں تقریباً 3لاکھ افراد اہم شاہراہوں اور لنک روڈز کے بہہ جانے کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔ڈویژنل انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے تعاون سے لوگوں کو کشتیوں اور رسیوں سے نکالا گیاضلع لسبیلہ میں 72لنک سڑکوں کو جنگی بنیادوں پر کھول دیا گیاسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن اور دیگر امدادی اشیاء ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تقسیم کی گئیں ۔

انہوں نے کہاکہ ڈویژنل سطح پر تقریباً 98لنک اور مین روڈز کو بھاری مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ چوبیس گھنٹے تعینات کرکے سات دنوں کھول دیا گیا انتظامیہ نے ندی نالوں میں غیر قانونی طور بنائے ہوئے تجاوزات کا خاتمی کرکے پانی کے بہاو میں رکاوٹوں کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کہ طوفانی بارشوں سے مالداروں کے جانور بھی سینکڑوں کی تعدادمیں سیلابی ریلوں میں بہ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ہماری کوشش ہوگی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا تھا تاکہ انسانی جان محفوظ رہی ۔کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ قلات ڈویژن میں مون سون کے بارشوں کے باعث ڈپٹی کمشنرز کے زیر نگرانی ریسیکو آپریشن دن رات جاری رہی ۔کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں لوگوں کے املاک زمینداروں کی حفاظتی بندات اور مالداروں کے مال مویشی کا نقصانات کا سروے رپورٹ بناکر حکام بالا کو مفصل رپورٹ بھیج دیا جائیگا اور ان کے نقصانات کے مطابق ان کو معاوضہ دلانے کی ہر ممکن کوشش ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مشکل کے اس گھڑی میں متاثرہ لوگ خود کو تنہانہ سمجھیں ہم پر متاثرین کی دن رات خدمت کرنا فرض ہے اس فرض کو ہم ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں گے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں