ذ*خضدار میں زخیرہ اندوزوں منافع خوروں اور قصابوں نے چھریاں تیز کردی ہے

ةہے پرائس کنٹرول کمیٹی برائے نام ہے انکا کوئی وجود ہی نہیں ہے عوام کو بیدردی سے لوٹا جارہا ہے

اتوار 10 مارچ 2024 18:30

!خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2024ء) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد سے قبل زخیرہ اندوزوں منافع خوروں اور قصابوں نے چھریاں تیز کردی ہے شہر میں لوٹ مار کی بازار گرم کررکھا ہے نرخنامہ کی دھجیاں اڑادی ہے من مانی ریٹس پر لوگوں کی قمیض نکالی جارہی ہے سبزی فروٹ فروشوں نے بھی عوام کی کھال اتارنا شروع کردیا ہے ایک طرف روز روز کی مہنگائی دوسری طرف لوگوں کو بے روزگاری نے کنگال کردیا ہی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خضدار میں مصنوعی مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے سبزی فروش اور قصابوں کے علاوہ تھوک پرچوں کی دکانداروں نے کسر پوری کردی ہے ہر دکاندار کا علیحدہ علیحدہ ریٹس ہے من مانی ریٹوں سے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں ہے پرائس کنٹرول کمیٹی برائے نام ہے انکا کوئی وجود ہی نہیں ہے عوام کو بیدردی سے لوٹا جارہا ہے عوام ہر طرف سے مایوسی کا شکار ہے انکا دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ *اعلی حکام ڈپٹی کمشنرخضدار ودیگر ارباب اختیارداران* گران فروشوں قصابوں اور تھوک پرچوں والے منافع خوروں کا گہراتنگ کرکے عوام کو سستی ریلیف فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں