خضد ا ر ،ڈپٹی کمشنرکاسبزی منڈی ،ہسپتال روڈ ،ارباب کمپلیکس کا معائنہ

گرانفروشی ،صفائی ناقص صورتحال پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 4 قصائی ،5 سبزی فروش کو جرمانہ ،ایک گرفتار

منگل 2 اپریل 2024 22:31

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار رحمت اللہ مراد بلوچ نے پرانا سبزی منڈی ،ہسپتال روڈ ،ارباب کمپلیکس کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشی اور صفائی ناقص صورتحال پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 4 قصائی ،5 سبزی فروش کو جرمانہ جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا ڈپٹی کمشنر خضدار کے خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک میں مسلسل کاروائیاں جاری ہیں گرانفروشی ،ناقص صفائی ،اور کوالٹی میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائیگی دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ کیا یوٹیلیٹی اسٹور پر پیکجز آئٹم کی موجودگی کو چیک کیا یوٹیلیٹی اسٹور ویئر ہاؤس نے بریفنگ دی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی شکایت موصول ہوئی ہیکہ عوام کو پیکج کے سامان نہیں مہیا کی جاتی ہیں انہوں نے سختی سے ہدایت جاری کی کہ عوام کو موجود سامان آسانی سے مہیا کی جائے آئندہ اسطرح کے شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ یوٹیلیٹی اسٹور انچارج کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں