Yخضدار،چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گرفتار

جمعرات 12 جون 2025 03:30

Kخضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) خضدار پولیس کی دبنگ کارروائی چوری ڈکیتی کی ملزمان گرفتار، پسٹل برآمد ایس ایس پی خضدار جاوید احمد زہری کی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد زمان پندرانی کی زیرنگرانی میں ایس ایچ او صدر محمد یوسف چانڈیو نے پولیس ٹیم کیساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے خضدار شہر اور گردونواح میں گزشتہ کچھ عرصے سے موبائل چوری اور چھیننے کی وارداتیں معمول کا حصہ بن چکی تھیں،اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے خضدار پولیس نے موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے آج ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت ممتاز عرف منتو،یاسین چنال، علی حسن عرف ادا چانڈیو کو گرفتار کرلیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ایس ایچ او سٹی بھاول خان پندرانی نے اقدام قتل اور ڈکیتی میں اشتہاری مجرم مہراللہ ولد الہی بخش زنگیجو کو گرفتار کرکے صدر ایس ایچ او کے حوالہ کردیاایس ایچ او صدر محمد یوسف چانڈیو کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں