کامیاب جوان اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت بلوچستان کے مختلف شہروں میں نوجوانوں کے لئے ریسلنگ کے ٹرائلز جاری

جمعہ 11 مارچ 2022 23:32

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2022ء) حکومت پاکستان کی جانب سے کامیاب جوان اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت بلوچستان کے مختلف شہروں میں نوجوانوں کے لئے ریسلنگ کے ٹرائلز جاری ہیں۔حکومت پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار ریسلنگ کے اس بڑے چمپیئن شپ کا انعقاد کروا رہی ہے۔

لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسزاوتھل اور ڈیرہ مراد جمالی میں ٹرائلز کا آغاز ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسپورٹس بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار انجینئر وقار حضور کے زیر نگرانی لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل اور ڈیرہ مراد جمالی میں ٹرائلز کا آغاز ہوچکا ہے جہاں نوجوان بھرپور انداز میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کے ٹرائلز تمام سہولیات کے ساتھ ماہر کوچز کی زیر نگرانی لیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

لسبیلہ یونیورسٹی کے انتظامیہ بھی اس حوالے سے کافی تعاون کررہا ہے۔اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم بلوچستان کے نوجوانوں کی قابلیت کو قومی سطح پر اجاگر کریں اور ان کو ایک اچھی پلیٹ فارم مہیا کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو منوا سکیں۔ جس کے لئے ہم حکومت پاکستان کیساتھ مل کر نوجوانوں کے لئے ہر سہولت بروئے کار لاکر ان کی ٹرائلز کا انعقاد بلوچستان کے مختلف یونیورسٹیوں میں کروا رہے ہے اور نوجوانوں کو ان کے اپنے شہروں میں موقعہ فراہم کرکے بہتر انداز میں قابلیت تلاش کر انھیں قومی سطح کے کھیلوں کے لئے منتخب کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان/سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس جاوید میمن بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مزید مختلف کھیلوں کا انعقاد کروانے جارہے ہیں جس میں کرکٹ، فٹبال و دیگر کھیل شامل ہونگے۔مزید کہا کہ گورنر بلوچستان سیدظہور احمد آغا کی انتھک کوشش اور تعاون سے اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اپنی منزل کی طرف گامزن ہے اور جس کی فائنل میچز بلوچستان یونیورسٹی آف انجئنئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں ہونگے۔۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں