خیبر ایجنسی بڑی تباہی سے بچ گیا ،سڑک پر نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 12 نومبر 2017 11:01

خیبر ایجنسی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12نومبر 2017ء ):سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے خیبر ایجنسی میں بائی پاس کے مقام پر نصب بم کو ناکارہ بناتی ہوئے بڑی تباہی کو روک لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی میں بائی پاس کے قریب نصب بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے ۔اس موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سڑک پر نصب بم کو ناکارہ بنا دیا جس سے علاقہ ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔اس کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے سرچ آپریش کیا جس کے نتیجے میں دس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں