قبائلی عوام میں شعور بیدار ہو چکا ، اب تبدیلی کوئی نہیں روک سکتی، سینیٹرالحاج تاج محمد

پہلے جو لوگ اسلام آباد گئے تھے انہوں قبائلی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعہ 5 جنوری 2018 22:54

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) سینیٹر الحاج تاج محمد نے کہا کہ قبائلی عوام میں شعور بیدار ہو چکا ، اب تبدیلی کوئی نہیں روک سکتی، پہلے جو لوگ اسلام آباد گئے تھے انہوں قبائلی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، اب قبائلی عوام کو احساس ہو گیا ہے اچھے اور برے میں تمیز کر سکتے ہیں آنے والا دور بھی الحاج شاہ گل کا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سینٹر الحاج تاج محمد نے علاقہ شیخ مل خیل میں تنظیم اہلسنت والجماعت کے نیک عمل نے خاندان سمیت الحاج کارواں میں شامل ہونے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ علاقے میں صرف بیس فیصد تر قیاتی پروگراموں پر خرچ کر رہے ہیں کیونکہ حکومت 80 فیصد پرانے بقایاجات میں ان سے وصول کر تے ہیں سینٹر تاج محمد نے کہا کہ وہ کھبی بھی اپنے علاقے کو نہیں چھوڑیں گے اپنے علاقے میں رہ کر عوام کی خدمت کرینگے انہوں نے کہا کہ 2018تر قی کادور ہو گا اور انشاء اللہ فاٹا تر قیاتی کوموں میںپنجاب کے برابر آئیگا فاٹا میں رائج فر سودہ نظام اور سابقہ نااہل پارلیمنٹرین کی وجہ سے قبائلی عوام در بد ر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن اب فاٹا کو لیڈر شپ الحاج شاہ گل کی شکل میں مل گئی ہے اب فاٹا کی تقدیر بدل دینگے انہوں نے کہا کہ 2018میں کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے اور اب الحاج کارواں کا راستہ کوئی نہیں رو ک سکتا شمولیتی تقریب سے قاری سید عالم شنواری نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی اور سینٹر نے اپنے علاقے میں ریکارڈ تر قیا تی کام کئے اور وہ ہر وقت خوشی اور غم کے موقع پر اپنے حلقے میںموجو دہو تے ہیںوہ سابقہ ایم این اے کی طرح اپنے علاقے اور عوام کو نہیں چھوڑیں گے

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں