لنڈی کوتل ، خالی مکان پر پولیٹیکل انتظامیہ کا چھاپہ،56 کلاشنکوف اور 1150 کارتوس بر آمد،1شخص گرفتار ،مزیدتفتیش جاری

ہفتہ 6 جنوری 2018 20:36

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2018ء)لنڈی کوتل میں خالی مکان پر پولیٹیکل انتظامیہ کا چھاپہ،56عدد کلاشنکوف اور 1150عدد کارتوس بر آمد۔

(جاری ہے)

ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق پولیٹیکل تحصیلدار لنڈی کوتل شمس الاسلام نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں 56عدد کلاشنکوف اور 1150عدد کارتوس بر آمد ہوئی اور ایک شخص کو گرفتار کرکے مزیدتفتیش کیلئے لنڈی کوتل حوالات منتقل کیا گیا اس موقع پر تحصیلدار کے ہمراہ خاصہ دار فورس کی بھاری نفری بھی موجود تھے

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں