پشاور، خیبر ایجنسی تیراہ شان خیل ،پنڈی چینہ بازار مستک ، بوکاڑ، شرخیل میں چار روزہ موبائل ہسپتال فری میڈیکل کیمپ

جمعرات 6 ستمبر 2018 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2018ء) خیبر ایجنسی تیراہ شان خیل ،پنڈی چینہ بازار مستک ، بوکاڑ، شرخیل میں چار روزہ موبائل ہسپتال فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔ہیلتھ فاٹا جو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ فاٹا کے مختلف علاقوں میں جہاں پر صحت کی سہولت میسر نہیں ہے۔ لوگوں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

اس سلسلے میں تیراہ خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں شان خیل ،پنڈی چینہ بازار مستک ، بوکاڑ، شرخیل میں مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے چار روزہ موبائل ہسپتال فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سٹاف اور سپورٹنگ سٹاف نے علاقہ کے غریب لوگوں کو مفت طبعی سہولتیں فراہم کی یہ کیمپ دودن جاری رہا۔

(جاری ہے)

ٹوٹل 2467مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جس میں میل 580اور فی میل 870جبکہ1017بچوں کا فری معائنہ کیا گیااور انکومفت طبعی سہولیات فراہم کی گئی۔

ان کمپین کا مقصد قبائلی علاقوں میں بیماریوں سے بچائوکی بارے میں شعورپیدا کرنے اور ساتھ میں علاقے کے لوگوں کو ان کے دروازے پر مفت طبعی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ علاقے کے لوگوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹاایجنسی سرجن خیبر ایجنسی جمرود کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈائریکٹر ہیلتھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس سے ہزاروں کے تعداد میں علاقے لوگ مریض مستفید ہورے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں