باڑہ ملک گڑھی میں مکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کاسامان جل کر خاکستر ہوگیا

بدھ 28 نومبر 2018 23:37

خیبر۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) باڑہ ملک گڑھی میں مکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کاسامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعات کے مطابق گزشتہ شب مزدور کار نیاز علی ولد شاہ گل سکنہ شیخان کے گھر میں رات گئے بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ایک کمرے میں آگ لگ گئی جسکی وجہ سے کمرے میں موجود فریزر،سٹیبلائزر،کمبل و بستروں سمیت 13 ہزار روپے نقد بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔

(جاری ہے)

مالک مکان نیاز کے مطابق وہ دوسرے کمرے میں محو خواب تھے اور آگ کا پتہ تب چلا جب اس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیاز علی نے کہا کہ خوش قسمتی سے میرے بچے اس کمرے میں نہیں تھے وگرنہ جانی نقصان کا خدشہ ہوتا تاہم دو لاکھ روپے تک کا مالی نقصان اٹھاناپڑا۔ واضح رہے کہ نیاز علی سکنہ شیخان جوکہ باڑہ ملک گڑ ھی میں محنت مزدوری کرتا ہے اور عرصہ دراز سے رہائش پذیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں