کوہاٹ ،تحصیل لاچی کے پہاڑی علاقہ میں خاتون سمیت دونامعلوم افراد کی تعفن زدہ ،مسخ شدہ لاشیں برآمد

بدھ 14 اگست 2019 19:05

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے پہاڑی علاقہ میں ایک خاتون سمیت دونامعلوم افراد کی تعفن زدہ اور مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ پولیس سٹیشن لاچی کے مطابق بدھ کی صبح دونوں افراد کی لاشیں لاچی سے ملحقہ ولئی چمبہ گل نامی ایک پہاڑی سے ملی ہیں جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں کافی پرانی معلوم ہوتی ہیں جنہیں تشددیا فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشیں پرانی ہونے کے باعث تعفن زدہ اور عدم شناخت ہیں تاہم دونوں لاشوں میں ایک لاش خاتون کی ہے ۔ سول ہسپتال لاچی میں پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی وجہ سے دونوں لاشیں کوہاٹ منتقل کردی گئیں جہاں خاتون کی لاش لیاقت میموریل ہسپتال اور مرد کی لاش ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کرکے اصل حقائق سامنے لاکر مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں