کوہاٹ کے قبائلی ضلع کرم میں مقامی پولیس کاطالبان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنے کادعویٰ

پیر 21 جون 2021 22:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) کوہاٹ کے قبائلی ضلع کرم میں مقامی پولیس نے طالبان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قبائلی ضلع کرم کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر طالبان کے ایک اہم کمانڈر کو چھاپہ مارکرگرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت لال میر ولد گل میر کے نام سے ہوئی ہے اور زیرحراست کمانڈرکا تعلق سنٹرل کرم کے علاقے خاد میلہ سے بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زیرحراست کمانڈر قتل و غارت کے درجنوں مقدمات میں سیکیورٹی فورسزکو عرصہ دراز سے مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں