کوہاٹ، پولیس نے کراچی پولیس کو دہشت گردی ،سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا

جمعہ 22 دسمبر 2023 20:25

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) کوہاٹ پولیس نے کراچی پولیس کو دہشت گردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم مضافاتی علاقہ مسلم آباد سے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس سٹیشن جرما کوہاٹ کے ایس ایچ او فضل محمد نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے د ہشت گردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب اشتہاری مجرم حنیف اللہ کو مضافاتی علاقہ مسلم آباد میں گرفتارکرکے سخت سیکیورٹی میں تھانہ منتقل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق زیر حراست اشتہاری مجرم حنیف اللہ دہشتگردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کے مقدمے میں سی ٹی ڈی اور کراچی پولیس کو مطلوب ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہے جسے ضروری قانونی کاروائی کے بعد کراچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں