افغانستان میں پچھلے ایک ماہ کے دوران خودکش فضائی حملوں میں 232 افغان شہری ہلاک ، 313 دیگر زخمی ہوگئے

بدھ 1 اگست 2018 16:38

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) افغانستان میںپچھلے ایک ماہ کے دوران خودکش اور فضائی حملوںمیں 232 افغان شہری ہلاک اور 313 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سب سے زیادہ صوبہ ننگرہار میں70 شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ایک خودمختار سویلین پروٹیکشن ایڈوکیسی گروپ (CPAG) کے اعداد شمار کے مطابق اس سال جون میں کئے گئے خودکش دھماکوں میں158افغان شہری ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ماہ جولائی میں یہ تعداد 232 تک جا پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق ان خودکش دھماکوں اور فضائی حملوں میں افغانستان کے 34 میں سے 22 صوبوں میں زیادہ تر افغان شہری متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں