افغان انتخابی شکایات کمیشن نے مزیدسات اٴْمیدواروں کو انتخابات سے قبل ہی نااہل قراردے دیا ،نااہل کئے گئے اٴْمیدواروں کی تعداد 42 ہوگئی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:22

کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) افغان انتخابی شکایات کمیشن نے دوخواتین سمیت مزیدسات اٴْمیدواروں کو انتخابات سے دو روز قبل ہی نااہل قراردے دیا جس کے ساتھ اب تک نااہل کئے گئے اٴْمیدواروں کی تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی۔ کمیشن کے ترجمان رضا روحانی کے حوالے سے اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے اٴْمیدواروں کو الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا نہ اٴْترنے کی صورت میں نااہل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ان اٴْمیدواروں کو دٴْہری شہریت رکھنے‘ سرکاری ملازمتوں سے بروقت مستعفی نہ ہونے سمیت مختلف وجوہات اور الزامات ثابت ہونے پر نااہل قراردیا گیا۔ جمعرات کے روز جن اٴْمیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا اٴْن میں صوبہ میدان وردک سے خاتون اٴْمیدوار روہینہ ولی زئی‘ صوبہ فراہ سے عبدالکریم شفق‘ صوبہ ہرات سے حبیب اللہ غوریانی اور احمدشاہ سادات الحسین‘ صوبہ قندوز سے عبدالساحل ‘ صوبہ غور سے غلام نبی ساقی اور صوبہ بلخ سے خاتون اٴْمیدوار سمیرا خیرخواہ شامل ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں