افغان وسطی صوبے اورزگان میں اتحادسی فوج کی بمباری ، طالبان حملے کے نتیجے میں سات سیکیورٹی اہلکارہلاک ،چھ دیگر زخمی ہوگئے

جمعہ 7 دسمبر 2018 20:12

کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) افغان وسطی صوبے اورزگان میں اتحادسی فوج کی بمباری کا نشانہ بننے اور طالبان حملے کے نتیجے میں سات سیکیورٹی اہلکارہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا نے جمعہ کے روزصوبہ اورزگان کے ضلع چینارتو کے سربراہ فیض محمدکے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ شب ضلع چینارتو میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین کئی گھنٹے تک جھڑپ رہی جس کے دوران تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں دو افغان فوجی اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ضلعی سربراہ نے بتایا کہ جھڑپ کے بعد اتحادی فوجی کے جہاز علاقے میں پہنچ گئے جہاں بدقسمتی سے اتحادی فوج نے طالبان عسکریت سمجھ کر افغان سیکیورٹی پر اٴْس وقت غلطی سے بمباری کی جب وہ چیک پوسٹوں میں تعینات افغان فوجیوں کواسلحہ اور دیگر سازوسامان حوالے کررہے تھے۔ فیض محمدکے مطابق اتحادی فوج کے جہازوں کی بمباری کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو فوجی اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں