شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے ضرب عضب میں نقصان اٴْٹھانے والے افغان تاجروں ،دٴْکانداروں سے تفصیلات مانگ لیں

ہفتہ 1 دسمبر 2018 15:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے آپریشن ضرب عضب میں نقصانات اٴْٹھانے والے افغان تاجروں اور دٴْکانداروں سے تفصیلات مانگ لیں۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق مقامی انتظامیہ نے اٴْن تمام افغان تاجروں اور دٴْکانداروں سے آپریشن ضرب عضب کے دوران ہونے نقصانات کی تفصیلات مانگ لی ہیں جن کی شمالی وزیرستان کے صدرمقام میران شاہ کے مارکیٹوں میں کرائے کی دٴْکانیں تھیں ۔

تمام افغان تاجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نقصانات کی تفصیلات بشمول اپنا نام مع ولدیت‘ مارکیٹ نام‘ کاروبار کی نوعیت دس روز کے اند اندر افغانستان میں موجودکسی شخص کو منتخب کرکے براستہ غلام خان زیروپوائنٹ میں موجود سرکاری اہلکار/محرر تک پہنچائے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ شمالی وزیرستان کے صدرمقام میران شاہ اور میرعلی میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ افغان باشندے بھی بڑے پیمانے پر کاروبارکرتے تھے لیکن آپریشن ضرب عضب کے دوران میران شاہ اورمیرعلی کے بازاروںمیں واقع مارکیٹیں تباہ ہوگئیںجس کی وجہ سے مبینہ طورپرمقامی اورافغانی تاجروں اور دٴْکانداروں کوکروڑوں روپے کا مالی نقصان اٴْٹھانا پڑا تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاک آرمی نے آپریشن ضرب عضب میں تباہ حالی کے بعد دوبارہ بحالی پروگرام کے تحت میران شاہ اور میرعلی میں کئی شاندار مارکیٹیں تعمیر کرکے مقامی افراد کے حوالے کردیں جہاں اب دوبارہ زندگی لوٹ آئی ہے۔

ادھرمقامی افراد نے نقصانات اٴْٹھانے والے افغان تاجروں اور دٴْکانداروں سے تفصیلات مانگ لینے کے فیصلے کاخیرمقدم کیا ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں