اباسین پلازے کا تعمیراتی کام مکمل‘ ٹی ایم او کوھاٹ نے دکانوں کی نیلامی کے لیے شرائط اعلیٰ افسران کو بھجوا دیں

جمعہ 16 اکتوبر 2020 12:49

کوھاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) اباسین پلازے کا تعمیراتی کام مکمل‘ ٹی ایم او کوھاٹ نے دکانوں کی نیلامی کے لیے شرائط اعلیٰ افسران کو بھجوا دیں دکانوں کی نیلامی اور ماہانہ کرائے کی مد میں ٹی ایم اے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہو گی واضح رہے تحصیل اور اباسین پلازے کی تعمیر کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے سینیٹروزیر اور وزیر بلدیات بشیر احمد بلور مرحوم نے کروڑون روپے فنڈز فراہم کیے تھے مگر اس پلازے کی تعمیر میں دس سال کا عرصہ کم و بیش گزر گیا اباسین پلازے کی تعمیر میں خاص بات یہ ہے کہ کنٹریکٹر نے کام مکمل کرنے کے بعد ادارے کی جانب سے ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے پلازے کی دکانیں از خود کرائے پر دے کر ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرنا شروع کیے اس حوالے سے TOR برانچ کا عملہ کئی بار دکانوں کو خالی کروانے یا کرایہ وصولی کے لیے گیا بھی تو کنٹریکٹر نے سب کو بھگا دیا اب جبکہ پلازے کے تمام معاملات طے ہو چکے ہیں تو عوامی حلقوں کا ٹی ایم او کوھاٹ سے یہ سوال ہے کہ کنٹریکٹر نے لاکھوں روپے جو کرائے کی مد میں وصول کیے کیا یہ رقم اس کے فائنل بل سے کاٹ کر وصولی کی جائے گی یا پھر مک مکا کر کے کنٹریکٹر کو بخشش دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں