محکمہ سوئی گیس کاکوہاٹ میں غیرقانونی کنکشن کے خلاف کاروائی

ہفتہ 28 نومبر 2020 12:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2020ء) محکمہ سوئی گیس نے کوہاٹ کے علاقوں جنگل خیل اورملحقہ علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے درجنوں غیرقانونی گیس کنکشن کاٹ دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئرانجینئرایس این جی پی ایل کوہاٹ ریجن سمی پراچہ کے احکامات پرسینئرایسوسی ایٹ انجینئرٹاسک فورس فلک نازنے کاروائی کرتے ہوئے درجنوں غیرقانونی اورچوری کے گیس کے کنکش کاٹ دئیے اورمتعدد گھرمیں کمپریسرکے استعمال پربھاری جرمانے عائدکئے ۔انہوں نے سوئی گیس صارفین کوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ کسی کوبھی غیرقانونی سوئی گیس استعمال کرنے کی اجازت نہیں ،خلاف ورزی کے مرتکب افرادکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں