کوہاٹ اے این پی کے کارکن کو موت کے گھاٹ اٴْتاردیا گیا ،دو ساتھی زخمی ہوگئے

جمعرات 2 اگست 2018 19:31

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل کے علاقے پایہ جواکی میں اے این پی کے کارکن کو موت کے گھاٹ اٴْتاردیا گیا جبکہ دو ساتھی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل کے علاقے پایہ جواکی میں جمعرات کے روزیارمحمد نامی قبائلی کو بعض نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اٴْتاردیا جبکہ مقتول کے دو ساتھی زخمی بھی ہوگئے جنہیں کوہاٹ کے ڈویژنل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایاجاتا ہے کہ مقتول کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا اور اطلاعات کے مطابق وجہ ء عدوات دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں