کوہاٹ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب

جمعہ 17 اگست 2018 23:42

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے ڈی اے میںجشن آزادی کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب زیر صدارت پرنسپل رشیدہ بانو منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کوھاٹ محترمہ گل بانو تھیں تقریب کا اہتمام ہم نصابی سرگرمیوں کی انچارج مسز سفینہ اور مسز فہمیدہ نے کیا تھا اس موقعہ پر پرنسپل گرلز کالج لاچی اور گرلز کالج نمبر3 بھی موجود تھیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام سیہوا جس کی سعادت سیکنڈ ائیر کی طالبہ رابعہ نے حاصل کی سیکنڈ ائیر کی طالبہ عروج نے ہدیہ نعت پیش کیا بعدازاں پرنسپل رشیدہ بانو نے قومی پرچم کی پرچم کشائی کی اورطالبات کے گروپ نے قومی ترانہ پیش کیا تھرڈ ائیر کی طالبہ فائزہ اور فورتھ ائیر کی طالبہ ماریہ کائنات نے یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریری مقابلے میں اظہار خیال کیا اور ملک سے اپنی محبت کا ثبوت دیا انگریزی میں سیکنڈائیر کی نوال ‘ کومل اور عائسہ نے یوم آزادی کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور قیام پاکستان کا پس منظر پیش کیا فرسٹ ائیر کی عمارہ اور سیکنڈ ائیر کی طالبہ عروج نے ملی نغمے پیش کرکے وطن سے محبت کا پرجوش اظہار کیا۔

(جاری ہے)

کوئز مقابلوں میں قیامپاکستان کے حوالے سے طالبات کے ذہنی گوشوں کو واکیاگیا جس میں تھرڈ ائیر کی طالبات نے میدان مارلیا اس موقعہ پر کالج میگزین نور حرا کی تقریب رونمائی بھی عمل میں لائی گئی اس دوران ملٹی میڈیا پر کالج میں ہونے والی مختلف تقریبات کی جھلکیاں دکھائی گئیں اے سی گل بانونے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج میگزین نورحرا کی ایڈیٹر مسز صدف ‘مسز سفینہ ‘ مسز صبوحی اور مسز فضیلت کی کاوشوں اور پرنسپل رشیدہ بانو کی محنت کو سراہا اور طالبت کی ملک سے محبت اور اظہار یکجہتی کو خراج تحسین پیش کیا اور کالج میگزین کے سٹاف کونقد انعام سے نوازا انہوںنے قیام پاکستان اور آزادی کے حوالے سے مفصل خطاب کیا کالج پرنسپل نے شرکاء تقریب کا شکریہ اداکیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں