ضلع کوہاٹ میں جنرل اور سائنس مضامین کی خالی آسامیوں پر گریڈ16کی 52 خواتین سیکنڈری سکول ٹیچر(ایس ایس ٹی) کی تقرری اور تعیناتی کااعلامیہ جاری

منگل 18 ستمبر 2018 13:27

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخواہ نے ضلع کوہاٹ میں جنرل اور سائنس مضامین کی خالی آسامیوں پر گریڈ16کی 52 خواتین سیکنڈری سکول ٹیچر(ایس ایس ٹی) کی تقرری اور تعیناتی کااعلامیہ جاری کردیا۔گزشتہ روز صوبائی ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمانہ انتخاب کمیٹی کی سفارش پر ضلع کوہاٹ میں سکول کی بنیاد پرگریڈ16کی خالی آسامیوں پر مجموعی طورپر52 خواتین سیکنڈری سکول ٹیچر (ایس ایس ٹی) کی ایڈہاک بنیادوںکے تحت کنٹریکٹ پرتقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

ان میں ایس ایس ٹی جنرل کی 21 ‘ ریاضی /فزکس کی 16 ‘ بائیو/کیمسٹری کی 12 جبکہ اقلیتی کوٹے پرایس ایس ٹی جنرل کی دو اور معذورکوٹے پرایس ایس ٹی کی ایک خاتون کو بھرتی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جن خواتین کی تقرریاں ہوئی ہیں اٴْن میں فاطمة الزہرہ‘مہوش آفرین‘ عائشہ جلیل‘نورصبا‘سارہ بشیر‘راحت بی بی‘رابیعہ‘ تنزیلہ تنویر‘زینب ضیاء الدین‘ سحر‘ نوشین بی بی‘ انعم‘بینش بشیر‘رفعت سلطانہ‘ ملیحہ ضیاء الدین‘مہرین نظیف‘ مومنہ‘ عاصمہ آیاز‘ عظمیٰ سجاد‘صابرہ‘عمارہ کلثوم بنگش‘سعدیہ پروین‘مومنہ نورین‘سمیرا‘ فاطمہ فاروق‘ سلمیٰ بانو‘ صدرہ عنبرین‘ صفیہ‘ صبا عروج‘ صافیہ بی بی‘ لبنیٰ عارف‘ عالیہ سلام‘مہوش ہما‘تسنیم زری‘ زینب فیض اللہ‘ سیدہ صائمہ بتول‘ وجیہہ‘ نوہین یونس‘ صدف حمید‘ سحرش زہرہ‘ مریم ہارون‘ عاصمہ بی بی‘ افشاں آمین خان‘ مدیحہ اقبال‘ سدرہ بانو‘سحرش طارق اور شیبا رانی جبکہ اقلیتی کوٹے پر انعم ماریہ‘ریکھا کنول اور معذور کوٹے پررضوانہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں