ضلع کوھاٹ نے 89 ایس ایس ٹی اساتذہ کی بھرتی کے احکامات جاری

منگل 25 ستمبر 2018 20:22

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) محکمہ تعلیم ضلع کوھاٹ نے 89 ایس ایس ٹی اساتذہ کی بھرتی کے احکامات جاری کردیئے ان میں 26 فزکس ریاضی ‘ 40 بائیو کیمسٹری اور 23 جنرل گروپ کے اساتذہ شامل ہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شیراز احمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاذق الرحمان خٹک نے 89 ایس ایس ٹی اساتذہ کے کوھاٹ کے مختلف ہائی ‘ ہائیرسیکنڈری اورمڈل سکولوں میں تقرری کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ چار امیدواروں کو کاغذات کی کمی کی وجہ سے ڈیفر کیاگیا ہے ان کہناتھا کہ اس اعلامیہ سے ضلع کوھاٹ کے مڈل اور باالخصوص ہائی اور ہائیرسیکنڈری سکولوں سے سائنس ٹیچرز اور سٹاف کی کمی دور ہوجائیگی نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ میں مظفر شاہ ‘ شاہدین‘ ثاقب خان‘ محمد وقاص ‘احتشام اور دیگر شامل ہیں

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں