مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کا کوہاٹ میں پر ائمری سکولوں پر اچانک چھاپہ

منگل 9 اکتوبر 2018 21:29

کوہاٹ۔09 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیربرائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کوہاٹ کے مختلف نواحی علاقوں میں قائم پرائمری سکولوں پر اچانک چھاپے مارے اور مذکورہ سکولوں کی سکیورٹی اوراساتذہ کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق مشیر تعلیم نے گزشتہ روز کوہاٹ کے نواحی علاقے امبار بانڈہ میں گورنمنٹ پر ائمری سکول نمبر1 اور نمبر2 کااچانک دورہ کیااس موقع پر وہ اساتذہ اور طلباء سے بھی ملے اور ان کے مسائل سنے۔

انہوں نے بچوں سے اساتذہ کے رویوں اور معیار تعلیم کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل کے معماروںکو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں اس ضمن میںان سے بھرپورتعاون کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مشیر تعلیم نے کہاکہ صوبائی حکومت اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹی کے حوالے سے ایسا نظام لا رہی ہے جس سے ایک معلم ایک سے زائد امتحانی ڈیوٹی نہیں کر سکے گا تاکہ بچوں کی قیمتی تعلیمی وقت کا ضیاع نہ ہو۔

ان کاکہنا تھاکہ صوبائی حکومت اساتذہ کے مسائل سے باخبر بھی ہے اور ان کے حل میں سنجیدہ بھی لہذا اس سلسلے میں تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ضیاء بنگش کا کہنا تھاکہ وہ پورے صوبے میں اسی طرح سرکار ی سکولوں کے اچانک دورے کریں گے جس کا آغاز آج یہاں کوہاٹ سے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں