خیبرپختونخواہ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ تھارٹی نے امرود ذائقہ کی فروٹین جوس میں شامل اجزاء پرپابندی عائد کردی

بدھ 12 دسمبر 2018 19:22

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) خیبرپختونخواہ سیفٹی فوڈ اینڈ حلال فوڈ تھارٹی نے امرود ذائقہ کی فروٹین جوس میں شامل اجزاء کو حرام قرار دیکر صوبہ بھر میں اس کی خرید و فروخت اور استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کردی۔ گزشتہ روز سیفٹی فوڈ اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے فروٹین نامی امرود کے ذائقہ والی جوس کو غیرمعیاری اور حرام قرار دے کر اس کی ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں اتھارٹی نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ چونکہ فروٹین نامی امرود ذائقہ کی جوس میں حرام اجزاء شامل ہیں جس کی وجہ سے اس جوس کی خرید و فروخت اور استعمال پر صوبہ بھر میں فوری طور پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اس جوس میں ایک رنگ (E120) استعمال کیا گیا ہے جو حرام ہے۔ اتھارٹی کے مطابق جن اشیائے خوردونوش میں یہ رنگ شامل ہے وہ حرام ہیں لہذا ان کے استعمال پر بھی فوری پابندی عائدکی گئی ہے جب تک ان اشیاء سے یہ رنگ خارج نہیں کیا جاتا۔ اتھارٹی نے متعلقہ کمپنی سے صوبہ بھر میں فروٹین نامی جوس اور دیگر اشیا کی فوری واپسی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں