کوہاٹ میں انتظامی ٹیموں کی زیرنگرانی بجلی کی بقایا جات کی وصولی اور بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری

جمعرات 27 دسمبر 2018 15:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2018ء) کوہاٹ میں انتظامی ٹیموں کی زیرنگرانی بجلی کی بقایا جات کی وصولی اور بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اب تک 70 لاکھ روپے سے زائد وصولی کی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ کی زیرنگرانی ٹیم نے ایس ڈی او پیسکو کوتل تاؤن کے ہمراہ شہری علاقے اربن 4 میں کمرشل ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری رکھا جس کے دوران سینکڑوں غیرقانونی گھریلو اور کمرشل کنکشنز منقطع کئے گئے جبکہ کئی ٹیمپرڈمیٹروں کو برآمدکرکے کنکشزمنقطع کئے اور متعدد صارفین سے بجلی کے بقایاجات وصول کرلئے۔

اعلامیہ کے مطابق کئی صارفین نے فوری ادائیگی جبکہ بعض نے سات دنوں کے اندر بقایاجات جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ انتظامی ٹیم نے بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں