خیبرپختون خوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

تیل و گیس کے ذخائر کوہاٹ میں ٹل بلاک سے دریافت ہوئے ہیں، پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ

جمعہ 23 اگست 2019 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ قدرتی ذخائر سے مالا مال صوبے خیبرپختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں، جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالیسے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت سے پاکستان کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور نئی دریافت سے آئل سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں