کوہاٹ ،صفائی کی خراب حالت پر دو بیکریاں سیل،دس ہزار لیٹر دودھ پشاور لے کرجانے والے ٹینکرکو دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر 50 ہزار جرمانہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 20:51

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) کوہاٹ میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے حکام نے صفائی کی خراب حالت پر دو بیکریوں کو سیل کردیا جبکہ دس ہزار لیٹر دودھ پشاور لے کرجانے والے ٹینکرکو دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر 50 ہزارروپے جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز یہاں سرکاری طورپربتایا گیا ہے کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے آفیسر محمدسراج اورسلمان احمد نے ڈپٹی ڈائریکٹر کامران خان کی ہدایت پرشہر کے نواحی علاقے جرونڈہ میں خوراک فروخت کرنے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر راحت بیکری اورعامر بیکری کوصفائی کی انتہائی مخدوش صورتحال پرسیل کیاگیا جبکہ خوراک فروخت کرنے والی دیگر19 سہولیات کا معائنہ کرکے اٴْنہیں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کے نوٹس جاری کئے گئے۔ اسی طرح 10 ہزار لٹر دودھ لے کر پشاورجانے والے ایک دودھ ٹینکر کو 2.79 فیصد فیٹ کے کم ترین لیول اور16 فیصد پانی کی ملاوٹ پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں