ضلع کوہاٹ میں عید میلادالنبی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ ،چار روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

جمعہ 8 نومبر 2019 20:21

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) ضلع کوہاٹ میں عید میلادالنبی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کرکے چار روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کی شام ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ایک سرکاری اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے جس کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر آج ہفتہ سے چار دنوں کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ فوجداری کے دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔اس حکم پر آج 9 نومبر سے 12 نومبر 2019 تک چار روز کے لئے عملدرآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں