کوہاٹ ،راولپنڈی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق ،تین زخمی ہوگئے

جمعرات 12 دسمبر 2019 21:13

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) کوہاٹ کے قریب راولپنڈی روڈ پر ٹریفک کے حادثہ میں دو افراد جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد جنازہ میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر آرہے تھے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشہ شام راولپنڈی روڈ پر غوریزئی کے قریب ڈمپر اور سوزوکی پک اپ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور افضل اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھا مسافر مینا گل ساکنان تولنج قدیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ سوزوکی پک اپ کے پرخچے اڑگئے جبکہ ڈمپر الٹ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی یے۔بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق و زخمی افراد نواحی علاقہ ناکبند میں جنازہ میں شرکت سے واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں