کوہاٹ: ضلع بھر میں جاری پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

بدھ 8 اپریل 2020 23:37

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) ضلع بھر میں جاری پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)منصور امان کے حکم پر عوامی شکایات پر پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کارروائی میں دس پتنگ فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی میں بڑی تعداد میں پتنگیں اور دھاتی تار برآمد کرکے قبضے میں لئے گئے۔

گرفتار افراد کے خلاف انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر)منصور امان کے مطابق پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کی خاطر عمل میں لائی گئی ہے قانون کی رو سے پتنگ سازی،پتنگ فروشی, پتنگ بازی اور دھاتی تار یا دیگر ڈوری سے پتنگ اڑانا جرم قرار دیا گیا ہے۔ پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے عوام بھی پولیس کے شانہ بشانہ اپنا کلیدی کردار اداکریں ۔

پتنگ بازی میں استعمال ہونیولا تیز دھار دھاتی تار انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے جسکی وجہ سے یہ اب تفریح نہیں جان لیوا کھیل بن چکا ہے۔واضح رہے کے لاک ڈاون کی وجہ سے ضلع کوہاٹ میں پتنگ بازی میں اضافہ ہو چکا ہے جس سے اب تک درجنوں موٹر سائیکل سوار ڈور پھرنے سے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں