قبائلی اضلاع اورکزئی اورکرم سے سینکڑوں قبائلیوں نے اپنے مطالبات کے حق میںپرامن احتجاجی دھرنا شروع کردیا

بدھ 14 اکتوبر 2020 12:47

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) قبائلی اضلاع اورکزئی اورکرم سے سینکڑوں قبائلیوںنے اپنے مطالبات کے حق میں کوہاٹ ہنگو مرکزی شاہراہ پرکھلے میدان میں پڑاؤڈال کرپرامن احتجاجی دھرنا شروع کردیاہے ۔دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ قبائلی ضلع اورکزئی کے ہیڈکوارٹرکلایہ کی حدودمیں واقع بزرگ بادشاہ میرانور کی زیارت کے تعمیراتی کام کو مکمل کرنے اور عقیدت مندوں کے لئے زیارت کھولنے کی اجازت دی جائے۔

قبائلی اضلاع اورکزئی کے مقامی اور کرم سے آئے ہوئے سینکڑوںمظاہرین نے تقریباًتین ہفتے قبل ابتدائی طورپرقبائلی ضلع اورکزئی کے علاقہ کلایہ میں کئی روز تک احتجاجی دھرنا دیا تھا جہاں سے اورکزئی اور ہنگو اضلاع کے سنگم پر واقع سترسام کے علاقے میںپہنچ کرکئی روز تک دھرنا دیئے رکھا اور اب گزشتہ چندروزسے دونوں اضلاع کے سینکڑوں مظاہرین نے ضلع کوہاٹ کی حدودمیں شیرکوٹ کے مقام پر پڑاؤڈال کراحتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کوہاٹ ہنگو مرکزی شاہراہ پر برلب سڑک کھلے میدان میں احتجاجی کیمپ لگاکردھرنادیاہے۔مظاہرین میں اورکزئی اور کرم کے سینکڑوں قبائلی عمائدین‘ نوجوان اور بزرگوں کے علاوہ کوہاٹ اور ہنگو اضلاع سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع کے مقامی افراد بھی شامل ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ اورکزئی میںواقع بادشاہ میرانورشاہ کی زیارت کی تعمیرنو اور عقیدت مندوں کو زیارت کرنے کی اجازت دی جائے۔

دھرنا کے شرکاء نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک اٴْن کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تب تک وہ دھرنا جاری رکھیں گے اور اپنے مطالبات سے کسی طورپیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دریں اثناء احتجاجی مظاہرین کے دھرنا کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ضلعی پولیس کے درجنوںاہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں