کوہاٹ انڈس ہائی وے پر جرما پولیس کی اہم کارروائی ، اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

منگل 17 نومبر 2020 18:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) کوہاٹ انڈس ہائے وے پرجرماپولیس نے کامیاب کاروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

(جاری ہے)

کاروائی ایس ایچ او جرما عرفان خان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے مسلم آباد کے قریب عمل میں لائی گئی۔مسلم آباد چیک پوسٹ پرمسافر کوچ سے بین الاضلاعی اسلحہ سمگلر نور نواز سکنہ بنوں کو گرفتار کرلیاگیا۔کاروائی میں پکڑے گئے تین پستول اور تین ہزار کارتوس درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع کو سمگل کئے جارہے تھے ۔ گرفتار اسلحہ سمگلر کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں