کوہاٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر شوکت حیات کا ضلع کرم کا دورہ

تعلیمی بورڈ سے متعلقہ طلبہ کے مشکلات کے خاتمے اور کیمپ آفس کو فعال بنانے کا جائزہ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 19:26

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) کوہاٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر شوکت حیات نے ضلع کرم کا دورہ کیا اور تعلیمی بورڈ سے متعلقہ طلبہ کے مشکلات کے خاتمے اور کیمپ آفس کو فعال بنانے کا جائزہ لیا کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ضلع کرم کے دورے کے موقع پر صدہ اور پاراچنار گئے جہاں انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی اور تعلیمی بورڈز سے متعلقہ طلبہ کے مشکلات کم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور پاراچنار و صدہ میں بورڈ کے کیمپ آفس کے حوالے سے بھی جائزہ لیا اس موقع پر فاٹا ایجوکیشن کونسل، پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن، پرنٹس کمیٹی، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کے تنظیموں کے نمائندوں سے اپنی بات چیت میں چیئرمین کوہاٹ بورڈ ڈاکٹر شوکت حیات نے کہا کہ طلبہ کو سہولیات پہنچانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور باقاعدہ قانون سازی کی جارہی ہے تاکہ بورڈ سے متعلقہ کاموں میں طلبہ کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات دئیے جاسکیں اس موقع پر راہنماوں نے کوھاٹ بورڈ کے چئیرمین کو طلبہ کے سہولیات کے لئے اٹھائے گئے مثالی اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کوھاٹ بورڈ کے حالیہ اقدامات ملک بھر کے تعلیمی بورڈ ز کے لئے مشعل راہ ہیں اور حالیہ اقدامات سے نہ صرف تعلیمی بورڈ ز سے کرپشن کا خاتمہ ہوگاساتھ ساتھ بورڈ ز جیسے ذمہ دار ادارے طلبہ اور عوام دوست ادارے بنانے میں بھی مدد ملیگی

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں